اسلام آباد۔1جولائی (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 200 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا کی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے ہوگئی ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 172 روپے کی کمی سے 207,219 روپے سے کم ہو کر 207,047 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 189,950 روپے سے کم ہو کر 189,793 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2850 روپے اور 2443.41 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,326 ڈالر سے کم ہو کر 2,324 ڈالر ہو گئی۔