اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,500 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 84 ہزار 7 سو روپے کا ہوگیا ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,500 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 84 ہزار 7 سو روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی …
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,500 روپے کمی ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,500 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 84 ہزار 7 سو روپے کا ہوگیا ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,500 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 84 ہزار 7 سو روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 2,144 روپے کی کمی کے بعد 246,228 روپے سے کم ہو کر 244,084 روپے ہوگئی، 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 225,709 روپے سے کم ہو کر 223,744 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے جمعہ کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے کمی کے بعد 3,430 اور دس گرام چاندی کی قیمت 17.14 روپے کمی کے بعد 2,940.67 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,777 ڈالر سے کم ہو کر 2,752 ڈالر ہو گئی۔








