ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,300 روپے کمی ریکارڈ

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,300 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 30 ہزار 362روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,300 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 30 ہزار 362روپے ہوگئی ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 2,829 روپے کمی …

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,300 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 30 ہزار 362روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,300 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 30 ہزار 362روپے ہوگئی ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 2,829 روپے کمی کے بعد 371,795 روپے سے کم ہو کر 368,966 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 340,824 روپے سے کم ہو کر 338,231 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 27 روپے کمی کے بعد 5,097 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 24 روپے کمی کے بعد 4,369 ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,113 ڈالر سے کم ہو کر 4,080 ڈالر ہو گئی۔

مزید خبریں