ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,100 روپے اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,100 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 88 ہزار 1 سو روپے کا ہوگیا ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,100 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 88 ہزار 1 سو روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام …

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,100 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 88 ہزار 1 سو روپے کا ہوگیا ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,100 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 88 ہزار 1 سو روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 3,514 روپے اضافے کے بعد 329,219 روپے سے بڑھ کر 332,733 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 301,794 روپے سے بڑھ کر 305,016 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے اضافے کے بعد 4,358 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 17 روپے اضافے کے بعد 3,736 ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3,613 ڈالر سے بڑھ کر 3,654 ڈالر ہو گئی۔

 

مزید خبریں