اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,400 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 76 ہزار 8 سو روپے کا ہوگیا ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 5,400 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 76 ہزار 8 سو روپے کا ہوگیا ۔24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی …
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,400 روپے کمی ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,400 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 76 ہزار 8 سو روپے کا ہوگیا ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 5,400 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 76 ہزار 8 سو روپے کا ہوگیا ۔24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 4,630 روپے کمی کے بعد 241,941 روپے سے کم ہو کر 2237,311 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 221,780 روپے سے کم ہو کر 217,535 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے جمعرات کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی 130 روپے کمی کے بعد 3,300 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 111.46 روپے کمی کے بعد 2,829.21 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,727 ڈالر سے کم ہو کر 2,682 ڈالر ہو گئی۔








