اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,500 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 66 ہزار 4 سو روپے کا ہوگیا ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 5,500 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 66 ہزار 4 سو روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت …
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,500 روپے کمی ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,500 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 66 ہزار 4 سو روپے کا ہوگیا ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 5,500 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 66 ہزار 4 سو روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 4,716 روپے کمی کے بعد 233,111 روپے سے کم ہو کر 228,395 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 213,685 روپے سے کم ہو کر 209,362 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے جمعرات کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3,250 روپے اور 2786 روپے پر مستحکم رہی۔
ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,607 ڈالر سے کم ہو کر 2,552 ڈالر ہو گئی۔








