ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 700 روپے اضافہ ریکارڈ

135

اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 700 روپے اضافہ کے ساتھ فی تولہ سونا کی قیمت 2 لاکھ41 ہزار 7سو روپے ہوگئی ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے اضافہ کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 41 ہزار 7 سو روپے کا ہوگیا ہے

جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 600 روپے کے اضافہ سے 206،619 روپے سے بڑھ کر 207،219 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 189,400 روپے سے بڑھ کر 189،950 روپے ہوگئی، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے جمعہ کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2،850 روپے اور 2443.41 روپے پر مستحکم رہی۔