اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 700 روپے اضافہ کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 60 ہزار 700 سو روپے کا ہوگیا ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 سو روپے اضافہ کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 60 ہزار 7 سو روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 600 روپے کے اضافے سے 222,908 روپے سے بڑھ کر 223,509 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 204,332 روپے سے بڑھ کر 204,882 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے منگل کو رپورٹ کیاکہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,950 روپے اور 2,529.14 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت2,502 ڈالر سے بڑھ کر 2,512 ڈالر ہو گئی۔