ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 900 روپے اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 900 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 81 ہزار 8 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 81 ہزار 8 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے …

اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 900 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 81 ہزار 8 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 81 ہزار 8 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 771 روپے اضافے کے بعد 412,347 روپے سے بڑھ کر 413,118 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 377,998 روپے سے بڑھ کر 378,705 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 180 روپے اضافے کے بعد 9,075 اور دس گرام چاندی کی قیمت 154 روپے اضافے کے بعد 7,780 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,586 ڈالر سے بڑھ کر 4,595 ڈالر ہو گئی۔