ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 10,000 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 98 ہزار 9 سو 36 روپے کا ہوگیا
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں10,000 روپے کمی ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 10,000 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 98 ہزار 9 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 10,000 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 98 ہزار 9 سو 36 روپے کا ہوگیا ہے ۔ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 8,573 روپے کمی کے بعد 350,596 روپے سے کم ہو کر 342,023 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 321,391 روپے سے کم ہو کر 313,523 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 180 روپے کمی کے بعد 5,048 اور دس گرام چاندی کی قیمت 155 روپے کمی کے بعد 4,327 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3,864 ڈالر سے کم ہو کر 3,764 ڈالر ہو گئی۔








