پاک سری لنکا ٹیسٹ کا دوسرا روز، سٹیڈیم کے اطراف سخت سکیورٹی،6 ہزار پولیس اہلکار تعینات

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روزپولیس نے سکیورٹی اور ٹریفک کے فول پروف انتظامات کیے ہیں

راولپنڈی۔18نومبر (اے پی پی):راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روزپولیس نے سکیورٹی اور ٹریفک کے فول پروف انتظامات کیے ہیں، جبکہ تقریباً 6 ہزار پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی اور ٹریفک ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق سینئر پولیس افسران فیلڈ میں موجود رہ کر ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو چیک اور بریف کر رہے ہیں جبکہ سٹیڈیم کے اطراف روف ٹاپس پر سنائپرز تعینات کیے گئے ہیں۔

سیف سٹی اور دیگر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے سٹیڈیم اور گردونواح کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ جاری ہے اور مؤثر نگرانی کے لیے خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ فورس اور ڈولفن سکواڈ سٹیڈیم کے گردونواح میں مسلسل گشت کر رہے ہیں جبکہ شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے جامع ٹریفک پلان نافذ ہے۔ پولیس نے کہاکہ ٹیسٹ میچ کے پرامن انعقاد کے لیے سکیورٹی کے بہترین انتظامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں