ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کے تحت گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3لاکھ 66 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ، 5600 ہیکٹر رقبہ کا ٹڈی مار ادویات سے ٹریٹمنٹ، مجموعی طور پر 4لاکھ 87ہزار ہیکٹر رقبہ پر ا سپرے

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کے تحت گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3لاکھ 66 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا جبکہ 5600 ہیکٹر رقبہ کا ٹڈی مار ادویات سے ٹریٹمنٹ کیا گیا، مجموعی طور پر 4لاکھ 87ہزار ہیکٹر رقبہ پر ا سپرے کیا جا چکا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق اس وقت ملک کے 61 …

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کے تحت گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3لاکھ 66 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا جبکہ 5600 ہیکٹر رقبہ کا ٹڈی مار ادویات سے ٹریٹمنٹ کیا گیا، مجموعی طور پر 4لاکھ 87ہزار ہیکٹر رقبہ پر ا سپرے کیا جا چکا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق اس وقت ملک کے 61 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے۔ بلوچسستان میں 31، خیبر پختونخواہ میں 10، پنجاب میں 9 اور سندھ میں 11 اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ٹڈی دل کے حملہ ذدہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے۔ ملک بھر میں 1113 ٹیمیں لوکسٹ کنڑول آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3لاکھ 66 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا ہے جبکہ 5600 ہیکٹر رقبہ کا ٹڈی مار ادویات سے ٹریٹمنٹ کیا گیا ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا کہ بلوچسستان میں 2800 ہیکٹر رقبہ پر اسپرے کیا گیا۔ پنجاب میں 700 ہیکٹر پر سپرے کیا گیا۔ خیبر پختونخواہ میں 900ہیکٹر رقبہ کی ٹریٹمنٹ ہوئی۔ سندھ میں گذشتہ روز 1200 ہیکٹر رقبہ ٹریٹمنٹ کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق اب تک 4لاکھ 87ہزار ہیکٹر رقبہ پر ا سپرے کیا جا چکا ہے۔