ملک بھر میں پاکستان ریلوے کی کل اراضی 1 لاکھ 68 ہزار 858 ایکڑ ہے، 13 ہزار 115 ایکڑ اراضی پر قبضہ یا تجاوزات ہیں، وزارت

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں پاکستان ریلوے کی کل اراضی 1 لاکھ 68 ہزار 858 ایکڑ ہے جس میں سے 13 ہزار 115 ایکڑ اراضی پر قبضہ یا تجاوزات ہیں۔پیر کو قومی اسمبلی کو وزارت کی جانب سے ناز بلوچ کے سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ پاکستان ریلوے نے صوبائی حکومتوں کے تعاون سے گزشتہ تین سال میں اہم …

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں پاکستان ریلوے کی کل اراضی 1 لاکھ 68 ہزار 858 ایکڑ ہے جس میں سے 13 ہزار 115 ایکڑ اراضی پر قبضہ یا تجاوزات ہیں۔پیر کو قومی اسمبلی کو وزارت کی جانب سے ناز بلوچ کے سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ پاکستان ریلوے نے صوبائی حکومتوں کے تعاون سے گزشتہ تین سال میں اہم اقدامات اٹھائے ہیں،ان میں صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر ایک انسداد تجاوزات مہم شروع کی گئی ہے۔آئی جیز اور چیف سیکرٹریز سے مکمل تعاون کی درخواست کی گئی ہے۔

سہ ماہی انسداد تجاوزات منصوبے تیار کئے گئے ہیں۔ملکیتی آرڈیننس 1965 کے تحت 14 دن میں قابضین کو جاری نوٹسز میں قبضہ خالی کرنے کی مہلت دی گئی ہے۔تمام ریلوے ریکارڈ ڈیجیٹا ئزڈ اور صوبائی ڈیٹا بیسز سے منسک کردیا گیا ہے۔سال 2020ء سے 2025ء تک قبضے کے کل 5 ہزار 182 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں چالان کی شرح 99 فیصد سے زائد رہی ان کاوشوں سے 2 ہزار 552 ایکڑ اراضی واگزار کرائی گئی۔