ملک بھر میں پاک فضائیہ نے اپنے تمام ائیر بیسز اور تنصیبات پر 7 ستمبر یوم شہدا کے طور پر منایا

اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) ملک بھر میں پاک فضائیہ نے اپنے تمام ائیر بیسز اور تنصیبات پر 7 ستمبر یوم شہدا کے طور پر منایا۔ ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ایک سادہ مگر پر وقار تقریب منعقد کی گئی جس میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے شہدا کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔ تقریب میں …

اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) ملک بھر میں پاک فضائیہ نے اپنے تمام ائیر بیسز اور تنصیبات پر 7 ستمبر یوم شہدا کے طور پر منایا۔ ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ایک سادہ مگر پر وقار تقریب منعقد کی گئی جس میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے شہدا کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔ تقریب میں پرنسپل سٹاف آفیسرز اور ائیر مین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دن کا آغاز1965 اور 1971 کی جنگوں کے پاک فضائیہ کے شہدا اور ان تمام افراد کے لیے خصوصی دعا اور قرآن خوانی سے کیا گیا، جنہوں نے پاکستان کے معرض وجود میں آنے سے لے کر اب تک مادرِ وطن کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ یہ امر ہم سب کے لئے باعثِ فخر ہے کہ آج ہم وطنِ عزیز کے تحفظ ا ور سلامتی کے لئے جان کی بازی لگانے والے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے انتہائی دلیری سے وطن عزیز کا دفاع کیا۔

مزید خبریں