اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):ملک بھر میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران و ریٹرننگ آفیسرز کی ٹریننگ دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔
الیکشن کمشن کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹریننگ کا یہ عمل19 دسمبر 2023 کو مکمل کر لیا جائے گا۔مجموعی طور پر 859 ریٹرننگ آفیسرز اور 144 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز کو ٹریننگ دی جارہی ہے۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران و ریٹرننگ آفیسرز کو الیکشن کمیشن کے سینئر افسران ٹریننگ دے رہے ہیں۔