ملک بھر میں 2 لاکھ سے زائد مریض کورونا وائرس کو شکست دیکر مکمل صحت یاب،مزید 32کورونا مریض انتقال کر گئے،

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 2 لاکھ 13ہزار175کورونا وائرس کو شکست دیکر مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ اس وقت ملک بھر میں کورونا وائرس کووڈ 19کے 50 ہزار 307 ایکٹو کیسز ہیں، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کوئی مریض وینٹیلیٹرپر نہیں ہے، …

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 2 لاکھ 13ہزار175کورونا وائرس کو شکست دیکر مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ اس وقت ملک بھر میں کورونا وائرس کووڈ 19کے 50 ہزار 307 ایکٹو کیسز ہیں، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کوئی مریض وینٹیلیٹرپر نہیں ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22 ہزار408 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 1763 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیںجبکہ مزید 32کورونا مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک بھرمیں کوروناوائرس سے جاں بحق افرادکی تعداد 5 ہزار 709ہوگئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے ٹیسٹوں میں سندھ کے 10108، پنجاب کے7085، کے پی کے کے2108، اسلام آباد کے 2355، بلوچستان کے231، گلگت بلتستان کے 54اور آزاد کشمیر کے 467ٹیسٹ شامل ہیں۔ملک کے مختلف حصوں میں 1825 وینٹیلیٹرز کورونا مریضوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں248مریض وینٹی لیٹر پر ہے۔ اب تک ملک بھر میں کورونا کے مجموعی متاثرین کی تعداد 2لاکھ69ہزار 191ہے ۔ ملک کے 733 ہسپتالوں میں 2311کورونا مریض زیر علاج ہیں۔

مزید خبریں