ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وئرس کے19کیس رپورٹ، 11مریضوں کی حالت تشویش ناک

71
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔1فروری (اے پی پی):ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وئرس کے19کیس رپورٹ ہوئے اور 11مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ بدھ کو قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران3 ہزار797 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے19 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.50 فیصد رہی ہے۔

مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 11 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ملک بھر کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں سے اسلام آباد میں357 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ لاہور میں724 ٹیسٹوں میں سے 10 ٹیسٹ مثبت ا ٓئے اوروہاں پر مثبت کیسز کی شرح 1.38 فیصد رہی ۔