وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کاتھانہ مکڑوال میانوالی میں دہشت گردحملہ ناکام بنانے پر پنجاب پولیس کو خراج تحسین

اسلام آباد۔1فروری (اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے تھانہ مکڑوال میانوالی میں دہشت گردحملہ ناکام بنانے پر پنجاب پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا جذبہ اور کارکردگی لائق تحسین ہے۔

بدھ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلی شہباز شریف نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کو جدید اسلحے اور تربیت سے موثر فورس بنایا۔دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پولیس اور سی ٹی ڈی کو جدید ہتھیاروں، ٹیکنالوجی اور تربیت سے مزید مظبوط بنانا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نےکہا کہ قوم کو اپنی فورسز پر فخر ہے، دہشت گردی کے خلاف افسران اور جوانوں کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔