مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز آج ملک گیر تنظیمی دوروں کا آغاز کریں گی، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔1فروری (اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز آج (بدھ کو)ملک گیر تنظیمی دوروں کا آغاز کریں گی، وہ بہاولپور ڈویژن سے تنظیمی سرگرمیوں کا آغاز کریں گی۔

بدھ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز آج بہاولپور پہنچیں گی۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں بھی ہمراہ ہوں گے ۔مریم نواز آج بہاولپور میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کریں گی ۔تنظیمی کنونشن میں نئے عہدیداران شامل ہوں گے۔

پارٹی کے مقامی عہدیداروں کا تنظیمی اجلاس بھی منعقد ہوگا۔مریم نواز کی صدارت میں موجودہ تنظیمی ڈھانچے کا جائزہ لیا جائے گا۔پارٹی کے مقامی عہدیداروں اور کارکنوں کے اجلاس میں تنظیمی امور پر غور ہوگا۔