سی پی او راولپنڈی کی کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات پر فوری احکامات، متعلقہ افسران کو مقررہ وقت میں کارروائی کی ہدایت

سی پی او راولپنڈی ڈاکٹر سردار غیاث گل نے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں انہوں نے شہریوں کی شکایات سن کر ان کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے

راولپنڈی۔20نومبر (اے پی پی):سی پی او راولپنڈی ڈاکٹر سردار غیاث گل نے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں انہوں نے شہریوں کی شکایات سن کر ان کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔

سی پی او نے مارک کردہ درخواستوں پر مقررہ ٹائم فریم میں قانونی کارروائی مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی شکایات کا بروقت اور مؤثر ازالہ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور سروس ڈیلیوری میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی پولیس شہریوں کے تحفظ، خدمات کی فراہمی اور بہتر سروس ڈیلیوری کے لئے تمام اقدامات کر رہی ہے۔