ملک بھر میں 500 بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ 2ماہ میں مکمل ہوگا،نگران وفاقی وزیربرائے قومی صحت

110
nadeem jan
nadeem jan

اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیربرائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 500 کے قریب بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ 2ماہ میں مکمل ہوگا۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ یہ شعبہ صحت میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تاریخی اور تیز ترین منصوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 500 کے قریب بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ 2ماہ میں مکمل ہوگا۔

پرائمری ہیلتھ سسٹم تیزی سے استحکام کی جانب گامزن، یونیورسل ہیلتھ کوریج کے اہداف کے حصول کا سفر بھی تیزی سے جاری ہے۔