اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جامعہ فاروقیہ کے مولانا عادل کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کے خلاف اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ایوان صدرسے جاری بیان کے مطابق صدرمملکت نے کہاکہ ہمیں اس وقت اتحاد و یگانگت کی شدید ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ واقعے میں ملوث افراد کو انشاء اللہ جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے …
ملک دشمن عناصر پاکستان کے خلاف مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے،صدر مملکت

مزید خبریں
اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جامعہ فاروقیہ کے مولانا عادل کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کے خلاف اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ایوان صدرسے جاری بیان کے مطابق صدرمملکت نے کہاکہ ہمیں اس وقت اتحاد و یگانگت کی شدید ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ واقعے میں ملوث افراد کو انشاء اللہ جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔صدر مملکت نے اہل خانہ سے دلّی ہمدردی اور اظہار افسوس کیااور مرحوم کے بلندی درجات اورغمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔








