ملک سے اشیاءخوراک کی برآمدات میں مالی سال کے پہلے ماہ میں اضافہ ریکارڈ

105
food items
food items

اسلام آباد۔21اگست (اے پی پی):ملک سے اشیاءخوراک کی برآمدات میں مالی سال کے پہلے ماہ میں سالانہ اورماہانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں اشیاءخوراک کی مجموعی برآمدات سے ملک کو545 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 46 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال جولائی میں اشیاءخوراک کی برآمدات سے ملک کو373.55 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔جون کے مقابلہ میں جولائی میں اشیاءخوراک کی مختلف اقسام کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 4.13 فیصدکااضافہ ہوا،

جون میں اشیاءخوراک کی برآمدات کاحجم 523.35 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی میں بڑھ کر545ملین ڈالرہوگیا۔مالی سال 2024 میں اشیائے خوردنوش کی مجموعی برآمدات سے ملک کو7.082 ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے ماہ میں چاول کی برآمدات سے ملک کو230.88 ملین ڈالر، مچھلی اورمچھلیوں سے بنی مصنوعات 32.68 ملین ڈالر، پھل 40.71 ملین ڈالر، سبزیاں 28.94 ملین ڈالر، تمباکو15.23 ملین ڈالر، مصالحہ جات 7.38ملین ڈالر، آئل سیڈز9.59 ملین ڈالر، چینی 50.074 ملین ڈالر، گوشت 35.10 ملین ڈالر اوردیگراشیاءخورنی کی برآمدات سے 94.35 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواہے۔