سیال انٹر فوڈ میں شرکت کے لئے درخواستیں05 ستمبر تک جمع کرائی جاسکتی ہیں، ٹی ڈی اے پی

اسلام آباد۔21اگست (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ انڈونیشیا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ سیال انٹر فوڈ‘‘ میں شرکت کے لئے05 ستمبر تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں ۔ ٹی ڈی اے پی کے مطابق 4روزہ نمائش انڈونیشیا کے شہر جکارتا میں 13تا 16 نومبر ہو گی جس میں چاول ، دلیہ ، گوشت ، خشک میوہ جات ، …

اسلام آباد۔21اگست (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ انڈونیشیا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ سیال انٹر فوڈ‘‘ میں شرکت کے لئے05 ستمبر تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں ۔

ٹی ڈی اے پی کے مطابق 4روزہ نمائش انڈونیشیا کے شہر جکارتا میں 13تا 16 نومبر ہو گی جس میں چاول ، دلیہ ، گوشت ، خشک میوہ جات ، پھل ، سبزیاں ، کھجور اور اس کی مصنوعات ، پولٹری ، ڈیری پراڈکٹس ، چائے ، کافی اور پراسیسنگ سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔

نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔