ملک سے سیمنٹ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):ملک سے سیمنٹ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔ آ ل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکےمطابق جولائی سے اکتوبر تک کی مدت کے دوران ملک سے 3.52ملین ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9فیصد زیادہ ہیں ۔ گزشتہ سال کی اسی مدت میں ملک سے 3.22ملین ٹن سیمنٹ …

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):ملک سے سیمنٹ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔ آ ل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکےمطابق جولائی سے اکتوبر تک کی مدت کے دوران ملک سے 3.52ملین ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9فیصد زیادہ ہیں ۔

گزشتہ سال کی اسی مدت میں ملک سے 3.22ملین ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔

اکتوبرمیں سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 0.94ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اکتوبرکے مقابلے میں 13فیصد کم ہے ۔ گزشتہ سال اکتوبر میں سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 1.08ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت کا حجم 16.89ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 13فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت کا حجم 14.95ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اکتوبرمیں سیمنٹ کی مجموعی کھپت کا حجم 4.73ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اکتوبرکے مقابلے میں 5فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال اکتوبرمیں سیمنٹ کی مجموعی کھپت کا حجم 4.49ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔مالی سال کے پہلے چار ماہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت کا حجم 11.29ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 14فیصد زیادہ ہے ۔

گزشتہ سال کے پہلے چار ماہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت کا حجم 9.91ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اسی طرح مالی سال کے پہلے چار ماہ میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت کا حجم 2.08ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 14فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال کے پہلے چارماہ میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت کا حجم 1.82ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اکتوبرمیں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت کا حجم 3.28ملین ٹن اورجنوبی شہروں میں 0.52ملین ٹن ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں بالترتیب 14فیصد زیادہ اور 6فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال اکتوبرمیں شمالی شہروں میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت کا حجم 2.86ملین ٹن اورجنوبی شہروں میں 0.55ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا

مزید خبریں