ملک میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.12 فیصد، سالانہ بنیادوں پر 3.20 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):ملک میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.12 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 3.20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس) کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریے بارے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 8 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں صارفین کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 334.35 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتہ …

اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):ملک میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.12 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 3.20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس) کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریے بارے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 8 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں صارفین کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 334.35 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتہ میں 333.96 پوائنٹس اور گذشتہ سال 9 جنوری کو 323.97 پوائنٹس تھا۔ ہفتہ کے دوران 8 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 22 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

اس کے برعکس 21 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ گذشتہ ہفتہ کے دوران آلو کی قیمت میں 3.73 فیصد، پیاز 2.20 فیصد، دال چنا 1.51 فیصد، انڈے 1.44 فیصد، دال ماش 0.65 فیصد، دال مسور 0.38 فیصد، کیلا 0.21 فیصد اور ٹماٹر کی قیمت میں 0.05 فیصد کی کمی ہوئی۔ اس کے برعکس آٹے کی قیمت میں 5.07 فیصد، چکن 2.86 فیصد، لہسن 2.44 فیصد، سرخ مرچ پائوڈر 1.01 فیصد، ایل پی جی 0.88 فیصد، تیار چائے 0.73 فیصد، شرٹنگ 0.61 فیصد، چینی 0.58 فیصد، بریڈ 0.51 فیصد، باسمتی چاول 0.41 فیصد اور جلانے کی لکڑی کی قیمت میں 0.25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سب سے کم یعنی 17 ہزار 732 روپے ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.12 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 17 ہزار 733 روپے سے لے کر 22 ہزار 888 روپے، 22 ہزار 889 روپے سے لے کر 29 ہزار 517 روپے، 29 ہزار 518 روپے سے لے کر 44 ہزار 175 اور اس سے زیادہ آمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.13 فیصد، 0.13 فیصد، 0.13 فیصد اور 0.11 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریے کا تعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

 

مزید خبریں