ملک میں ایک ہزار سی سی سے کم پاور کی کاروں کی فروخت میں 39 فیصد کی کمی

Excise staff vehicles
Excise staff vehicles

اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):ملک میں ایک ہزار سی سی سے کم پاور کی کاروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 39 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کےمطابق جولائی سے فرور ی تک کی مدت میں ایک ہزار سی سی سے کم پاور کی 31285 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 39 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں ایک ہزار سی سی سے کم پاور کی 51694 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔فروری میں ایک ہزار سی سی سے کم پاور کی موٹر کاروں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 92 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ فروری میں ایک ہزار سی سی سے کم پاور کی 635 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئیں جو گزشتہ سال فروری میں 8245 یونٹس تھی۔

جنوری کے مقابلہ میں فروری میں ایک ہزار سی سی سے کم پاور کی موٹر کاروں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر 6 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ۔ جنوری میں ایک ہزار سی سی سے کم پاور کی 600یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ جو فروری میں بڑھ کر 635 یونٹس ہو گئی۔