ملک میں بجلی کی پیداوارمیں مئی کے دوران 22.7 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):ملک میں بجلی کی پیداوارمیں مئی کے دوران ماہانہ بنیادوں پر22.7 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔نیپرا اورعارف حبیب ریسرچ کے اعدادوشمارکے مطابق مئی میں ملک میں 12284 گیگاواٹ آور بجلی کی پیداوارحاصل ہوئی جو اپریل کے مقابلہ میں 22.7 فیصدزیادہ ہے، اپریل میں ملک میں 10010 گیگاواٹ آورز بجلی کی پیداوارحاصل ہوئی تھی۔ جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ملک میں 115876 گیگاواٹ آور بجلی …

اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):ملک میں بجلی کی پیداوارمیں مئی کے دوران ماہانہ بنیادوں پر22.7 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔نیپرا اورعارف حبیب ریسرچ کے اعدادوشمارکے مطابق مئی میں ملک میں 12284 گیگاواٹ آور بجلی کی پیداوارحاصل ہوئی جو اپریل کے مقابلہ میں 22.7 فیصدزیادہ ہے، اپریل میں ملک میں 10010 گیگاواٹ آورز بجلی کی پیداوارحاصل ہوئی تھی۔

جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ملک میں 115876 گیگاواٹ آور بجلی کی پیداوارحاصل ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10.4فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 129317 گیگاواٹ آور بجلی کی پیداوارحاصل ہوئی تھی۔گزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں رواں سال مئی میں ملک میں بجلی کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر12.8 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں پن بجلی سے 32121 گیگاواٹ آورز، آرایل این جی 19644 گیگاواٹ آورز، کوئلہ 18315 گیگاواٹ آورز، نیوکلئیر22197 گیگاواٹ آورز، گیس 13330 گیگاواٹ آورز،پون 3498 گیگاواٹ آورز، فرنس آئل 4260، سولر968 گیگاواٹ آورز اورہائی سپیڈ ڈیزل سے 206 گیگاواٹ آورز بجلی کی پیداوارحاصل ہوئی۔

 

مزید خبریں