ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پراضافہ ریکارڈ

اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 30 جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار68493 بیرل ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.4 فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار68248 بیرل ریکارڈکی گئی تھی، اسی طرح 30جون کو ختم ہونے والے …

اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 30 جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار68493 بیرل ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.4 فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار68248 بیرل ریکارڈکی گئی تھی، اسی طرح 30جون کو ختم ہونے والے ہفتہ میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3157 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.4 فیصدزیادہ ہے،

پیوستہ ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3146ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران اوجی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار33332 بیرل، پی پی ایل 10785 بیرل، پی اویل 4481 بیرل اورماڑی گیس کی خام تیل کی اوط یومیہ پیداوار1020بیرل ریکارڈکی گئی ہے، اسی طرح گزشتہ ہفتہ کے دوران او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار678 ایم ایم سی ایف ڈی، پی پی ایل 604 ایم ایم سی ایف ڈی، پی اوایل 62 ایم ایم سی ایف ڈی اورماڑی گیس کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار908 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی ہے۔