ملک میں خام تیل کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیاد پراضافہ، گیس میں کمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں خام تیل کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیاد پراضافہ جبکہ گیس کی پیداوارمیں کمی ریکارڈکی گئی ۔

اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):ملک میں خام تیل کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیاد پراضافہ جبکہ گیس کی پیداوارمیں کمی ریکارڈکی گئی ۔

پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 23اپریل کوختم ہونے والے ہفتے ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار70294بیرل ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 5فیصدزیادہ ہے،پیوستہ ہفتے ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار66838بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔ اسی طرح 23اپریل کوختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2947ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 1فیصدکم ہے،

پیوستہ ہفتے ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2962ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق 23اپریل کوختم ہونے والے ہفتے اوجی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار34584بیرل،پی پی ایل 12519بیرل،ماڑی 908بیرل اورپی اوایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار4563بیرل ریکارڈکی گئی۔اسی طرح اوجی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار576ایم ایم سی ایف ڈی،پی پی ایل 584ایم ایم سی ایف ڈی، ماڑی 960ایم ایم سی ایف ڈی اورپی اوایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار50ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔