اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):ملک میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں 0.03فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 28 نومبر کو ختم ہونے ہفتے میں قیمتوں کا حساس اشاریہ 324 پوائنٹس ریکارڈکیاگیا جو پیوستہ ہفتے میں 324.11 پوائنٹس تھا۔ قیمتوں کے حساس اشاریے میں سالانہ بنیادوں پر 5.13فیصد کااضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پی بی ایس کے مطابق سب سے کم یعنی 17732 روپے …
ملک میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں 0.03فیصد کی کمی ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):ملک میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں 0.03فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 28 نومبر کو ختم ہونے ہفتے میں قیمتوں کا حساس اشاریہ 324 پوائنٹس ریکارڈکیاگیا جو پیوستہ ہفتے میں 324.11 پوائنٹس تھا۔
قیمتوں کے حساس اشاریے میں سالانہ بنیادوں پر 5.13فیصد کااضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پی بی ایس کے مطابق سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپ نے قیمتوں کے حساس اشاریے میں 0.06 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ 17732 سے لے کر 22888 روپے ماہوار آمدنی والے گروپ کے لئے قیمتوں کے اساس اشاریے میں 0.02 فیصد کا اضافہ ہوا تاہم 29518 سے لے کر 44175 روپے اور اس سے زیادہ آمدنی رکھنے والے گروپوں کے لئے قیمتوں کےحساس اشاریے میں بالترتیب 0.02 فیصد اور 0.06 فیصد کی کمی ہوئی ۔
ہفتہ رفتہ میں روزمرہ استعمال کی 12 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ، 9 کی قیمتوں میں کمی اور 30 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ گزشتہ ہفتے میں چکن کی قیمت میں 3.78 فیصد ،ٹماٹر 2.23 فیصد، دال چنا 1.60 فیصد ، دا ل مسور 1.38 فیصد، باسمتی چاول 1.15 فیصد ، گڑ 0.59فیصد، دال ماش 0.53 فیصد اور دال مونگ کی قیمت میں 0.25 فیصد کاکمی ہوئی،
اس کے برعکس آلو کی قیمت میں 3.34فیصد، لہسن 1.69فیصد، کیلا 1.13 فیصد، اڑھائی کلو بناسپتی گھی0.93 فیصد، 5لیٹر کوکنگ آئل 0.77 فیصد، سرسوں کا تیل 0.91 فیصد، انڈے 0.65 فیصد ، واشنگ سوپ 0.53 فیصد اور ایل پی جی کی قیمت میں 0.20 فیصد کا اضافہ ہوا ۔صارفین کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریے کا تعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔








