ملک میں پاورلومز کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈ

155
Pakistan Bureau of Statistics
Pakistan Bureau of Statistics

اسلام آباد۔5اپریل (اے پی پی):ملک میں پاورلومز کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے [پہلے 7 ماہ میں ملک میں پاورلومز کے 353 یونٹس کی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 20.89 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں پاورلومز کے 292 یونٹس کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق جنوری میں ملک میں پاورلومز کے 54 یونٹس کی پیداوارریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 8 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال جنوری میں ملک میں پاورلومز کے 50یونٹس کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔ دسمبرکے مقابلہ میں جنوری میں پاورلومزکی پیداوار میں ماہانہ بنیادوں پر1.89 فیصدکااضافہ ہوا، دسمبرمیں ملک میں پاورلومز کے 53 یونٹس کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی جوجنوری میں بڑھ کر54 یونٹس ہوگئی۔