اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) انٹر نیشنل مانیٹرنگ بورڈ (آئی ایم بی)برائے انسداد پولیو نے کہا ہے کہ ملک میں پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے حکومت پاکستان کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔یہ بات بدھ کو کالج آف فزیشن لندن میں منعقدہ آئی ایم بی کے اجلاس میں کہی گئی۔مانیٹرنگ بورڈ پولیو سے متعلق اعلی سطح کے عالمی ماہرین پر مشتمل ہے۔ وزیر مملکت نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ …
ملک میں پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے حکومت پاکستان کے اقدامات قابل تحسین ہیں، آئی ایم بی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) انٹر نیشنل مانیٹرنگ بورڈ (آئی ایم بی)برائے انسداد پولیو نے کہا ہے کہ ملک میں پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے حکومت پاکستان کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔یہ بات بدھ کو کالج آف فزیشن لندن میں منعقدہ آئی ایم بی کے اجلاس میں کہی گئی۔مانیٹرنگ بورڈ پولیو سے متعلق اعلی سطح کے عالمی ماہرین پر مشتمل ہے۔ وزیر مملکت نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے اجلاس میں شرکت کی۔دیگر ارکان میں سینیٹر عائشہ رضا راروق،پی ایم فوکل پرسن برائے انسداد پولیو ڈاکٹر رانا محمد صفدر،نیشنل کوارڈینیٹڑ،چیف سیکرٹری بلوچستان،ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا اور ہیلےھ سیکرٹریز پنجاب،سندھ اور خیبر پختونخوا شامل ہیں۔انٹر نیشنل مانیٹرنگ بورڈ نے گزشتہ سال پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام کی نمایاں کارکردگی کو تسلیم کیا تھا۔بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سائرہ افضل نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کو اولین ترجیح قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پروگرام میں پولیو سے متعلق نیشنل ایمرجنسی ایکشن پلان کے مکمل عملدرآمد پر توجہ دیا جاتی ہے۔انسداد پولیو پروگرام کیلئے انتہائی مستعد،تجربہ کار عملے کو بھرتی کیا گیا ہے۔اور عملے کی بھر پور تربیت کا بھی خیال رکھا جاتا ہے۔







