ملک میں چھوٹے پن بجلی منصوبوں سے 3 ہزار 100 میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا کی جاسکتی ہے، وزارت منصوبہ بندی

اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) ملک بھر میں چھوٹے پن بجلی منصوبوں سے 3 ہزار 100 میگاواٹ سے زائد پیداوار کی صلاحیت موجود ہے۔ وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کے اعداد وشمار کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا میں 125 مقامات سے 750 میگاواٹ، صوبہ پنجاب میں 300 مقامات سے 560 میگاواٹ، گلگت بلتستان میں 200 مقامات سے 1300 میگاواٹ، سندھ کے 15 مقامات سے 120 میگاواٹ …

اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) ملک بھر میں چھوٹے پن بجلی منصوبوں سے 3 ہزار 100 میگاواٹ سے زائد پیداوار کی صلاحیت موجود ہے۔ وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کے اعداد وشمار کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا میں 125 مقامات سے 750 میگاواٹ، صوبہ پنجاب میں 300 مقامات سے 560 میگاواٹ، گلگت بلتستان میں 200 مقامات سے 1300 میگاواٹ، سندھ کے 15 مقامات سے 120 میگاواٹ اور آزاد جموں کشمیر کے 40 مقامات سے 280 میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ یہ پیداوار قدرتی جھرنوں اور نہروں پر یونٹس کی تنصیب سے حاصل کی جاسکتی ہے۔

مزید خبریں