اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی)پاکستان سپورٹس بورڈ کے ترجمان محمد اعظم ڈار نے کہاکہ ملک میں کھیلوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے پاکستان سپورٹس بورڈ نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور کھیلوں کی فیڈریشنوں سے تجاویز مانگ لی، گذشتہ روز ملک میں کھیلوں کے نظام کو بہتربنانے کے لئے پاکستان سپورٹس بورڈ میں ایک خصوصی اجلاس ہوا، جس کی صدارت پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر …
ملک میں کھیلوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے پاکستان سپورٹس بورڈ نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور فیڈریشنوں سے تجاویز مانگ لی، ترجمان سپورٹس بورڈ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی)پاکستان سپورٹس بورڈ کے ترجمان محمد اعظم ڈار نے کہاکہ ملک میں کھیلوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے پاکستان سپورٹس بورڈ نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور کھیلوں کی فیڈریشنوں سے تجاویز مانگ لی، گذشتہ روز ملک میں کھیلوں کے نظام کو بہتربنانے کے لئے پاکستان سپورٹس بورڈ میں ایک خصوصی اجلاس ہوا، جس کی صدارت پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل عامر علی احمد نے کی، اجلاس میں کھیلوں کی بہتری کے لئے مختلف فیڈریشنز کے نمائندوں تجاویز دی،اجلاس میں روواں سال 18 اگست سے 2 ستمبر تک انڈونیشاءمیں کھیلی جانے والی ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ لگانے کے اخراجات اور کھیلوں تیار ی کے حوالے سے بھی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور سپورٹس فیڈریشنوں سے تجاویز مانگی ہیں۔








