ملک میں گیس کے انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنایا جائے گا،وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان

اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ملک میں گیس کے انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو پٹرولیم ڈویژن میں ایک اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ توانائی ہماری اہم ضرورت ہے، گیس کے ہر منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر جلد مکمل کیا جائے گا۔ …

اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ملک میں گیس کے انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو پٹرولیم ڈویژن میں ایک اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ توانائی ہماری اہم ضرورت ہے، گیس کے ہر منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر جلد مکمل کیا جائے گا۔ اجلاس میں پاکستان کی گزشتہ، حالیہ اور آنے والے سالوں میں توانائی کی ترسیل کا جائزہ لیا گیا۔ گیس پائپ لائن پروجیکٹس کے سلسلے میں مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مستقبل کی ضروریات کے پیش نظر مختلف گیس پائپ لائن منصوبے کو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ توانائی کسی بھی حکومت میں معیشت کو چلانے کے لئے اہم کردار ادا کرتی ہے، تمام حفاظتی، معاشرتی اور ماحولیاتی پہلوو¿ں کو مد نظر رکھتے ہوئے گیس پائپ لائن کے تمام پروجیکٹس مکمل کئے جائیں گے۔ تیل، گیس اور ایل این جی بنیادی انرجی سپلائی کا 75 فیصد ہے لہذا ان سے منسلک پروجیکٹس کو جلد مکمل کیا جائے گا۔

Leave a Reply