ملک میں یوریا اور ڈی اے پی کی کھپت میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پر کمی

اسلام آباد۔21اگست (اے پی پی):ملک میں یوریا اور ڈی اے پی کی کھپت میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ این ایف ڈی سی اور انڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں ملک میں 608000 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں ایک فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال جولائی میں یوریا کی کھپت کا حجم 612000ٹن ریکارڈ کیا گیا …

اسلام آباد۔21اگست (اے پی پی):ملک میں یوریا اور ڈی اے پی کی کھپت میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ این ایف ڈی سی اور انڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں ملک میں 608000 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں ایک فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال جولائی میں یوریا کی کھپت کا حجم 612000ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔

جون کے مقابلے میں جولائی میں یوریا کی کھپت میں ماہانہ بنیادوں پر 4فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ جون میں یوریا کی کھپت کا حجم 582000ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔اسی طرح جولائی میں ڈی اے پی کی کھپت کا حجم 107000ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 35فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال جولائی میں ڈی اے پی کی کھپت کا حجم 163000ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جون کے مقابلے میں جولائی میں ڈی اے پی کی کھپت میں ماہانہ بنیادوں پر7فیصد کی کمی ہوئی۔ جون میں ڈی اے پی کی کھپت کا حجم 115000ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اعدادوشمار کے مطابق کیلنڈر سال کے پہلے 7ماہ میں یوریا کی کھپت کا حجم 2959000ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 19فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال کی اسی مدت میں یوریا کی کھپت کا حجم 3649000ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اسی طرح کیلنڈر سال کے پہلے 7 ماہ میں ڈی اے پی کی کھپت کا حجم 562000ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 22فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال کی اسی مدت میں ڈی اے پی کی کھپت کا حجم 718000ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مزید خبریں