ملک میں 9 ماہ کے دوران 7642 بسیں اور ٹرک تیار، 7305 فروخت ہوئے، آل پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال کے 9 ماہ میں ملک میں مجموعی طورپر 7ہزار642 بسیں اور ٹرک تیار جبکہ 7ہزار 305 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ آل پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے لے کر مارچ کے اختتام تک ملک میں مجموعی طورپر 7ہزار642 بسیں اور ٹرک تیار جبکہ 7ہزار 305 یونٹ کی …

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال کے 9 ماہ میں ملک میں مجموعی طورپر 7ہزار642 بسیں اور ٹرک تیار جبکہ 7ہزار 305 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ آل پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے لے کر مارچ کے اختتام تک ملک میں مجموعی طورپر 7ہزار642 بسیں اور ٹرک تیار جبکہ 7ہزار 305 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ملک میں 6ہزار 382 یونٹ بسیں اور ٹرک جبکہ 6 ہزار 174 کی فروخت ریکارڈ کی گئی ۔ اعداد وشمار کے مطابق مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں بسوں کی پیداوار اور فروخت میں کمی جبکہ ٹرکوں کی پیداوار اور فروخت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔