اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ ملک نہیں بلکہ عمران خان ہر طرح سے ڈیفالٹ کر چکے ہیں ،عمران خان کسی بھی صورت اسمبلیاں نہیں توڑیں گے،فارن فنڈنگ ، توشہ خانہ ، ہیرے کی انگوٹھیوں، زیورات، زمینوں کی چوریوں کا 20 دسمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں جواب دیں، آپ کی عقل ٹھکانے آ جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں …
ملک نہیں بلکہ عمران خان ہرطرح سےڈیفالٹ کرچکےہیں،عمران خان کسی بھی صورت اسمبلیاں نہیں توڑیں گے۔وفاقی وزیربرائےاطلاعات ونشریات کاعمران خان کےبیان پر ردعمل
اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ ملک نہیں بلکہ عمران خان ہر طرح سے ڈیفالٹ کر چکے ہیں ،عمران خان کسی بھی صورت اسمبلیاں نہیں توڑیں گے،فارن فنڈنگ ، توشہ خانہ ، ہیرے کی انگوٹھیوں، زیورات، زمینوں کی چوریوں کا 20 دسمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں جواب دیں، آپ کی عقل ٹھکانے آ جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کوعمران خان کے بیان پر ردعمل میں کیا۔وزیراطلاعات نے کہاکہ ملک نہیں عمران خان ہر طرح سے ڈیفالٹ کر چکے ہیں ۔اپنی کرپشن کا جواب دینا شروع کریں، عقل ٹھکانے تو کیا، چاروں طبق تک روشن ہو جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کسی بھی صورت اسمبلیاں نہیں توڑیں گے۔فوج کو چھوڑیں! اپنے گھر اور گھر والی کی چوریوں اور کرپشن کا بتائیں ۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ فارن فنڈنگ ، توشہ خانہ ، ہیرے کی انگوٹھیوں، زیورات، زمینوں کی چوریوں کا 20 دسمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں جواب دیں، آپ کی عقل ٹھکانے آ جائے گی۔اب فارن ایجنٹ ، توشہ خانہ چور، نالائق نااہل مافیا کبھی اقتدارمیں نہیں آئے گا، ان شاءاللہ۔انہوں نے کہاکہ آپ اقتدار میں آئے تھے چور چور کا شور مچا کے ملک کو لوٹ کر چلے گئے۔آپ اقتدار میں آئے تھے، اپنا لگایا ہوا ایک بھی جھوٹا الزام ثابت نہیں کر سکے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان چیف الیکشن کمشنر سے چیخ چیخ کے این آر او مانگ رہے ہیں ۔عمران خان چار سال اقتدار میں بھیانک لوٹ مار کر کے گئے ہیں۔









