ملک کا آئین جمہوری آزادی کی ضمانت دیتا ہے آصف علی زرداری

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے سیاسی کارکنوں پر دہشتگردی کے ایکٹ کے تحت مقدمات داخل کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کا آئین جمہوری آزادی کی ضمانت دیتا ہے، اظہار رائے کی آزادی پر قدغن قابل قبول نہیں۔پیپلز پارٹی میڈیا سیکرٹیریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق …

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے سیاسی کارکنوں پر دہشتگردی کے ایکٹ کے تحت مقدمات داخل کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کا آئین جمہوری آزادی کی ضمانت دیتا ہے، اظہار رائے کی آزادی پر قدغن قابل قبول نہیں۔پیپلز پارٹی میڈیا سیکرٹیریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آصف علی زرداری نے کہا کہ سیاسی کارکن جمہوریت کی طاقت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ گالی اور گولی کی سیاست جمہوریت کی دشمن ہے۔