ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک ،پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے ۔ دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے ،گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ شام/رات میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں …

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے ۔ دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے ،گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ شام/رات میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں سرد رہا۔بدھ کوریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 08،سکردو منفی03، استور منفی02اورگوپس میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔