ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان

45
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارش/برفباری کا امکان
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارش/برفباری کا امکان

 

اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں موسم گرم رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی با رش کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  بدھ کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگاجبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ بعض مقا مات پرہلکی با رش کاامکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش کالام 13 ،سیدوشریف 03،چترال ، میرکھانی02 ، دروش اورمالم جبہ میں 01 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی ، چھور، مٹھی40 ،لسبیلہ اور بہاولنگر میں38 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔