ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی با رش کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق )آج( منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے وقت موسم گرم رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی با رش کاامکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا چترال، دروش02،میر کھانی اورکالام میں 01 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: کراچی 40،شہید بینظیر آباد،سبی اورٹھٹھہ میں39 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔