اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پیر کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت میں فی کلو 4 روپے 33 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر میں 51 روپے 17 پیسے اضافے کے بعد 11.8 کلوگرام کے ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 52 …

اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پیر کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت میں فی کلو 4 روپے 33 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر میں 51 روپے 17 پیسے اضافے کے بعد 11.8 کلوگرام کے ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 52 روپے 9پیسے ہو گئی ہے۔

ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔ ترجمان اوگرا نے کہا ہے کہ ایل پی جی پروڈیوسر کی قیمت سعودی آرامکو-سی پی اور امریکی ڈالر کے ایکسچینج ریٹ سے منسلک ہے، گزشتہ ماہ کے مقابلے میں سعودی آرامکو-سی پی میں 2.2 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اوسط ڈالر ایکسچینج ریٹ میں 0.12 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبریں