ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے
ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان

مزید خبریں
اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق (کل )بدھ کو ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہےتاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر ،شمالی بلوچستان، بارکھان اور سکھر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو ئی۔ ملک کے دیگر علا قوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب میں ڈی جی خان 21،گوجرانوالہ 19، بہاولپور (ایئرپورٹ 11، سٹی 05)، ملتان (سٹی 07، ایئرپورٹ 04)، کوٹ ادو 07، نارووال 06، سیالکوٹ ایئرپورٹ 05، بھکر 03، لاہور سٹی، کروڑ (لیہ) 02، منگلا، بہاولنگر ایک ، خیبر پختونخوا میں کالام 11، چترال 08، دروش، پاراچنار 03، میر کھانی، پٹن 02، بلوچستان میں بارکھان 04، سندھ میں سکھر 03 جبکہ کشمیر میں گڑھی دوپٹہ ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔








