ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اپریل (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہےتاہم شمالی بلوچستان اور مغربی ،زیریں خیبر پختونحوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
اس دوران خطہ پوٹھوہار، جنو بی،وسطی پنجاب اور بالائی سندھ میں چند مقامات پر آندھی ،گردآلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق (کل )منگل کو خیبرپختونخوا، اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار، جنوبی،مشرقی پنجاب،گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بارش کا امکان ۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم مو ہنجو داڑو اور ملتان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش سندھ میں مو ہنجو دارو01، پنجاب میں ملتان میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
پیر کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد48، جیکب آباد،سکرنڈ،خیرپور،دادو،موہنجو داڑو اورلاڑکانہ میں 47ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔








