اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر،خطہ پوٹھوا راور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔
پنجاب اور بالائی سندھ کے بیشتر میدانی علاقوں میں دھند/سموگ چھائے رہے گی۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اورشمالی بلوچستان میں شدید سردرہا۔ اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 10، سکردومنفی09، گلگت، گوپس منفی 05، کالام، استورمنفی 04 اورہنزہ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔