فیصل آباد۔ 06 نومبر (اے پی پی):فیصل آباد وومن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹریز کی ممبرزکی کاروباری مہارتوں کو جلا بخشنے کےلئے مختلف موضوعات پرپروگرامزکے انعقادکی تجویز زیر غور ہے۔ ترجمان چیمبر کے مطابق شہر ی خواتین کی بڑی تعداد کاروبار کے شعبے سے وابستہ ہے مگر انہیں سماجی اور معاشرتی رویوں کی وجہ سے اپنی پوری صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کا موقع نہیں مل رہا۔ انہوں نے کہا کہ اس …
ممبرزکی کاروباری مہارتوں کو جلا بخشنے کےلئے مختلف موضوعات بارے پروگرامزکے انعقادکی تجویز زیر غور ہے ،ترجمان وومن چیمبرفیصل آباد

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 06 نومبر (اے پی پی):فیصل آباد وومن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹریز کی ممبرزکی کاروباری مہارتوں کو جلا بخشنے کےلئے مختلف موضوعات پرپروگرامزکے انعقادکی تجویز زیر غور ہے۔ ترجمان چیمبر کے مطابق شہر ی خواتین کی بڑی تعداد کاروبار کے شعبے سے وابستہ ہے مگر انہیں سماجی اور معاشرتی رویوں کی وجہ سے اپنی پوری صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کا موقع نہیں مل رہا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں منظم اور غیر منظم شعبوں میں کام کرنے والی خواتین کا ڈیٹا تیار کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ منظم سیکٹر میں کام کرنے والی خواتین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے کاروبارپرتوجہ دینے کے ساتھ ساتھ غیر منظم شعبے میں کام کرنے والی خواتین کےلئے بھی آسانیاں پیدا کرنے میں ان کا ہاتھ بٹائیں۔ انہوں نے کہا کہ گھروں میں بیٹھ کر کام کرنے والی خواتین کی دستکاریوں اور مصنوعات کو خریداروں تک پہنچانے کےلئے وو من چیمبر رابطے کا بھی کردار ادا کرےگا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ای کامرس اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے نئے نظام کا بھی جائزہ لیا جارہے جس کے ذریعے گھریلو سطح پر تیار ہونے والی دستکاریوں کو آن لائن سسٹم کے ذریعے بین الاقوامی خریداروں تک بھی پہنچایا جا سکے گا تاکہ خواتین کو ان کی مصنوعات کی بہتر قیمت مل سکے۔








