منجمد اثاثوں کی واپسی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے ، روس

روس ۔22جنوری (اے پی پی):کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس کو اپنے منجمد اثاثوں کی واپسی کی اب بھی امید ہے اور ماسکو اس مقصد کے لیے اپنی قانونی و سفارتی جدوجہد جاری رکھے گا۔ تاس کے مطابق میڈیا بریفنگ کے دوران دمتری پیسکوف نے واضح کیا کہ روس اپنے حقوق کے دفاع سے دستبردار نہیں ہوگا اور اثاثوں کو بحال کرانے کے لیے تمام ممکنہ …

روس ۔22جنوری (اے پی پی):کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس کو اپنے منجمد اثاثوں کی واپسی کی اب بھی امید ہے اور ماسکو اس مقصد کے لیے اپنی قانونی و سفارتی جدوجہد جاری رکھے گا۔ تاس کے مطابق میڈیا بریفنگ کے دوران دمتری پیسکوف نے واضح کیا کہ روس اپنے حقوق کے دفاع سے دستبردار نہیں ہوگا اور اثاثوں کو بحال کرانے کے لیے تمام ممکنہ ذرائع استعمال کیے جائیں گے۔یہ بیان اس سوال کے جواب میں سامنے آیا جب ایک روز قبل روسی صدر ولادیمر پیوٹن نے اعلان کیا تھا کہ امریکا میں منجمد روسی اثاثوں میں سے ایک ارب ڈالر غزہ سے متعلق ’’بورڈ آف پیس‘‘ کو بھیجنے پر آمادگی ظاہر کی گئی ہے۔

ترجمان سے پوچھا گیا تھا کہ آیا اس کا مطلب یہ ہے کہ روس نے اثاثوں کی مکمل واپسی کی امید ترک کر دی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہم نے اپنے اثاثے واپس حاصل کرنے کی تمام امیدیں چھوڑ دی ہیں۔ ہم ہر صورت اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور اپنے حقوق کا دفاع کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ روس کا مؤقف واضح ہے کہ مختلف ممالک میں روسی اثاثوں کو منجمد رکھنا غیرقانونی ہے اور ماسکو اس اقدام کو تسلیم نہیں کرتا۔ ’’ہم تمام ممکنہ اقدامات اختیار کریں گے تاکہ یہ اثاثے غیر منجمد کرائے جا سکیں۔