اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں ملاقات کے لئے آئے ہوئے یو این او ڈی سی کے نمائندہ برائے پاکستان جرمی ملسم سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اعجاز شاہ نے کہا کہ یو این او ڈی …
منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز شاہ کی یو این او ڈی سی کے نمائندہ سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں ملاقات کے لئے آئے ہوئے یو این او ڈی سی کے نمائندہ برائے پاکستان جرمی ملسم سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اعجاز شاہ نے کہا کہ یو این او ڈی سی کا منشیات کے خاتمہ کے لئے کردار قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد کے علاج اور بحالی کے کام پر خصوصی توجہ دیں گے۔ تمام اداروں کو اس عمل میں ساتھ لے کر چلیں گے۔ اس موقع پر یو این او ڈی سی کے قومی نمائندے نے وفاقی وزیر کو اپنے لائحہ عمل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور وفاقی وزیر کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ ملاقات کے اختتام پر مستقبل میں تعاون اور منشیات کے مکمل خاتمہ کے عزم کا اظہار کیا گیا۔قبل ازیں وفاقی وزیر نے جرمی ملسم کا خیرمقدم کیا۔








